۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دیدار حجت الاسلام والمسلمین محمدی عراقی با آیت الله کریمی جهرمی

حوزه/ استادِ حوزہ علمیہ قم نے کہا کہ میری زندگی میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا ہے کہ جس میں، میں نے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کیلئے اور ان کی کامیابی کیلئے دعا نہ کی ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم میں رہبر معظم کے دفتر کے انچارج حجت الاسلام والمسلمین محمدی عراقی نے آیت اللہ کریمی جہرمی سے ملاقات اور ملکی مسائل اور حوزه ہائے علمیہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں حوزہ ہائے علمیہ کے مسائل سمیت اخلاقیات اور معاشی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کی حوزه ہائے علمیہ بالخصوص ملکی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک افراد کے مسائل پر خصوصی توجہ پر قدردانی کی گئی۔

ملاقات میں آیت اللہ کریمی جہرمی نے مختلف میدانوں میں اسلامی نظام کی سربلندی اور رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی مسلسل کامیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ میری زندگی میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا ہے کہ جس میں، میں نے رہبر انقلابِ اسلامی کیلئے اور ان کی کامیابی کیلئے دعا نہ کی ہو۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے مزید کہا کہ میں ہر روز، حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے محترم والدین کی مغفرت اور خداوند متعال سے رہبرِ انقلاب کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

انہوں نے رہبرِ معظم کے قم میں دفتری سربراہ سے درخواست کی کہ وہ رہبرِ معظم انقلاب کے حضور ان کا خصوصی سلام پیش کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .